قونصل جنرل خالد مجید کی تحریک انصاف ٹائیگر فورس کے ارکان سے ملاقات۔

351 Views

قونصل جنرل خالد مجید کی تحریک انصاف ٹائیگر فورس کے ارکان سے ملاقات۔

۔۔ محمد امانت اللہ ۔ جدہ

پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس اور فوکل پرسنز اوورسیز منسٹری کے ارکان نے قونصل جنرل جدہ خالد مجید سے ملاقات کی اور کمیونٹی مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

قونصل جنرل کے ہمراہ قونصلیٹ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا ، جبکہ انجم اقبال وڑائچ کی قیادت میں تنویر صدیق خان، یاسرعرفات گوندل، امجد اقبال اعوان،میڈم شمائلہ شہزاد، بدر عالم بھٹی،عنصر اقبال مغل، میڈم صائمہ طارق ، میڈم عائشہ کیانی نے ملاقات میں شرکت کی ۔

فوکل پرسن انجم اقبال وڑائچ نے سب ممبران کا تعارف کروایا اور کمیونٹی کو درپیش مسائسے آگاہ کیا ۔
تنویر صدیق خان نے کمیونٹی اور پاکستانیوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کےلئے چند تجاویز دیں جن میں کسٹمر سروس اور ویب سائٹ کی بہتری کےلئے تجاویز شامل تھیں۔

اس کےساتھ فوکل پرسنز نےمختلف ایشوز اسکول فیسوں دیگر تجاویز کیساتھ سوال و جواب کیے جن کا مکمل تفصیل کیساتھ قونصل جنرل نے بتایا۔
انکا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے اعلان کیساتھ سب بڑا ایشو 40 ہزار عمرہ زائرین کو واپس وطن بھیجنا تھا۔ سعودی آفیشل کی خصوصی تعاون کی بدولت ممکن ہوا۔

اسکے بعد پاکستان جانیوالے اور مختلف اموات کے باعث 118 جاں بحق افراد کے جسد خاکی پاکستان روانہ کیے گئے۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ میں اور میری ٹیم نے لاک ڈاون اور حکومتی پابندیوں کے باوجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
جہاں جہاں کچھ خامیاں ہوئیں انکو ان شاء اللہ دور کررہے ہیں قونصلیٹ کا عملہ ایمرجنسی کے 24 گھنٹے موجود ہے بہت جلد کمیونٹی کےلئے ایکٹیو ویب سائٹ لانچ کر رہے ہیں جو گھر بیٹھے 50 پرسنٹ تک مسائل ایک کلک پر حل کو سکیں گے ۔۔۔

قونصل جنرل نے فوکل پرسن اور ٹائیگر فورس کے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں قونصلیٹ اور سفارتخانہ کے شانہ بشانہ کمیونٹی کےلئے کام کیا ۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔