وزیر اعظم عمران خان کا سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب۔

56 Views

وزیر اعظم عمران خان کا سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب۔

۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، پاکستان میں تجارت کے فروغ کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں کہا ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ھے۔
انہوں نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے قریبی اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کا ادراک کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں 220 ملین سے زیادہ کی کنزیومر مارکیٹ موجود ہے،
پاکستان کی لبرل اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایشیائی منڈیوں اور اس سے آگے کے گیٹ وے کے طور پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا کہ جیو اسٹریٹجک پوزیشن پاکستان کو جدید خطوط پر علاقائی روابط استوار کرکے انٹر ریجن ٹریڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے مخصوص مواقع فراہم کرتی ہے۔
اس صلاحیت کو سمجھنے کے لیے، انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی تاریخی تبدیلی پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
سعودی سرمایہ کاری کے وزیر انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح نے فورم کی میزبانی کی اور کلیدی خطاب کیا۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور پائیدار تعلقات پر زور دیا اور دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
فورم میں پاکستان کی جانب سے ہاؤسنگ اور پن بجلی کے شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر الگ الگ پرتفصیلات پیش کیں۔
تقریب میں سعودی سرمایہ کاروں کے علاوہ پاکستان کے اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار جو مملکت میں مقیم ہیں انہوں نے بھی شرکت کی۔
وزیر توانائی نے توانائی، زراعت، لائیو سٹاک اور دیگر اہم شعبوں میں وسیع مواقع کا خاکہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے