یار محمد رند کی ناراضی دور، وزیراعلیٰ کیلئے قدوس بزنجو کی حمایت کردی

51 Views

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔

سردار یار محمد رند نے صوبے میں وزارت اعلیٰ کیلئے بی اے پی کے امیدوار قدوس بزنجو کی حمایت کردی۔

یار محمد رند اور قدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بی اے پی کی حمایت اس لیے کررہے ہیں کہ یہاں اچھی حکومت بنے اور صوبہ ترقی کرے، ہم نہیں چاہتے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کمزور ہو، صوبے میں بننے والی نئی حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

اس موقع پر سردار یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا خیال تھا کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، اس لیے انہوں نے مجھے وزیراعلیٰ اور بابر موسیٰ خیل کو اسپیکر کیلئے نامزد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک ہمارے پاس آئے ہیں تو ہم بی اے پی کی حمایت کریں گے، ہم چاہتے ہیں موجود ہ حکومت کا جتنا دورانیہ رہ گیا اس میں بلوچستان حکومت کام کرے۔

اس موقع پر بی اے پی کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کو جو غلط فہمیاں ہوئی تھیں وہ دور ہوگئی ہیں، ہم ان کے مشورے سے حکومت چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے