شاہنواز دھانی آج T20 ڈیبیو کریں گے ، پی سی بی

67 Views

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہنواز دھانی کے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو کی تصدیق کر دی۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہوں گے، وہ بنگلا دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ۔

اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں افتخار احمد اور دھانی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے