پاکستان رواں سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیسٹ ٹیم

66 Views

بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر قومی ٹیم رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے اس اعزاز سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا۔ 

اس پیغام میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ 

قومی ٹیم نے رواں برس 26 میچز کھیلے جن میں اس نے 17 میں کامیابی سمیٹی۔

گرین شرٹس کو رواں برس 6 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جس نے رواں سال میں اب تک 156 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا کے دنوں میں ہم نے اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو بہت مس کیا ، سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوش ہوں، یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

بنگلا دیش میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکا کے کراؤڈ نے بھرپور سپورٹ کیا۔

بابر نے کہاکہ جیت کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے، ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کاکہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے، لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے، میں بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ ایک کھیل ہے، جہاں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں،مگر ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

کپتان نے کہاکہ میں اس سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا جبکہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے