بنگلادیش: گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

66 Views

بنگلا دیش کی عدالت  نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ 

بنگلا دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق  ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کیا۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے اسی عدالت میں  پاکستان ٹیم کے خلاف  حکومتی اجازت کے بغیر پریکٹس سیشن میں جھنڈا لہرانے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ 

درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام اسکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر  پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے