کورونا کی نئی قسم اومی کرون دنیا کے کئی ممالک میں پہنچ گئی

71 Views

کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا۔ 

جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا سے سڈنی آنے والے 2 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ  نیدر لینڈز پہنچنے والے 61 مسافروں میں سے 13 اومی کرون کے مریض نکلے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا جبکہ  سعودی عرب نے مزید 7 افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگادیں۔

اس کے علاوہ مراکش نے دو ہفتوں کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کردیاجبکہ اسرائیل نے غیر ملکیوں کی آمد روک دی  ہے۔

جنوبی افریقا کے حکام نے کہا ہے کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا جبکہ  وائرس کی واحد علامت ایک ، دو دن تک پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا احساس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے