منال خان، ایمن خان کا نیا فوٹو شوٹ وائرل

61 Views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار بہنوں کی جوڑی، ایمن خان اور منال خان کے ایک ساتھ کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بہن منال خان کے ساتھ شوٹ کروائی گئی نئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں دونوں بہنوں کو خوبصورت لباس زیب تن کیے ماڈلنگ کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمن خان کی جانب سے منال خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اِن مختصر سی ویڈیوز پر مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے