پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، بنگلادیش کے سینئر کھلاڑیوں کی واپسی

59 Views

سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ 

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

ٹیم میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ 

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ بننے والے محمد نعیم کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے