سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

74 Views

بچوں کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب منعقد کی گئی۔

۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی رسٹورانٹ میں رنگارنگ
تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اسکول کے بچے اور بچیوں نے مختلف پروگرام پیش کیے جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔

معروف سماجی شخصیت اور آرگنائزر ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے یہ محفل سجائی گئی تھی۔
انکا کہنا تھا ہمیں بچوں کے ایسے سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے جس سے انکی شخصیت میں نکھار پیدا ہو۔

ایسے پروگرام سے انکے اندر قائدانہ صلاحیتیں مذید اجاگر ہوتی ہیں۔
انکے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ھے۔
آج کے بچے کل کے معمار ہیں۔ انکی رہنمائی کرنا اور تفریحی موحول فراہم کرنا والدین کی ذمہ داری ھے۔
آج کی محفل اسی سلسلے کی کڑی ھے۔


تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز شوز پیش کرنے کے علاوہ میوزک اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا بچوں نے جس محنت کے ساتھ کارکردگی دکھائی ھے یہ قابل ستائش ھے۔
یہ ایک صحت مندانہ اقدام ھے بچوں کی تربیت کا ایک حصہ سمجھتی ہوں۔
انہوں نے ڈاکٹر رخشندہ پوری کی خدمات کا اعتراف کیا پروگرام کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے