کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

77 Views

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ایم وی کروز لائنر بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

۔۔۔محمد امانت اللہ

پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا پسینجر بحری جہاز جس کا نام ایم وی کروز لائنر ہے اس بحری جہاز کی 14 منزلیں اور 1411 کمرے موجود ہیں ۔کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں ۔کرونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے۔ پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا.کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔کمپنی نے اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کرکے جگہ بھی فائنل کردی ہے ۔کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے اور 2012 میں دوبارہ رینیویشن کیا گیا ہے ۔
موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے . جہاز کے مالک کا کہنا ہے کہ
جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیئےسرٹائیفائیڈ ہے ۔
پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ ائندہ 10 سے 15 سال کے لئے فٹ ہے ۔
کمپنی نے پورٹ گرینڈ کے پاس جہاز کو لگانے کے مطالبہ کیا تھا ،
تاہم کروز بہت بڑا ہونے کے سبب وہاں نہیں لگایا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے