کابل میں سعودی سفارت خانےکا قونصلر سیکشن فعال ہوگیا

54 Views

سعودی عرب نےکابل میں اپنا سفارت خانے میں قونصلر سیکشن کو دوبارہ فعال کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانےکی 14 رکنی سفارتی ٹیم 30 نومبرکو کابل واپس آئی ہے اور سعودی سفارتی ٹیم نے افغانوں کےلیے قونصلر خدمات دوبارہ شروع کردی ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ افغان عوام کی سہولت کے لیےکابل میں سفارت خانے میں قونصلر سیکشن کھول دیا گیا ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے سعودی سفارتی ٹیم کا خیرمقدم کیا ہے اور سعودی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اچھے تعلقات کا آغاز قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلالیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے