سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں: سری لنکن وزارت خارجہ

55 Views

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر  سری لنکا کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔

اسلام آباد میں سری لنکن وزارت خارجہ  کے ترجمان سگیس واراگوناراتنے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ واقعے سے متعلق پاکستانی حکام کےساتھ تفصیلات کاجائزہ لے رہے ہیں، توقع ہے پاکستانی حکام تحقیقات اور انصاف یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ توقع ہے پاکستانی حکام تحقیقات اور انصاف یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ کارروائی کریں گے، ہم سیالکوٹ واقعےکی تحقیقات کےنتائج کےمنتظر ہیں، ذمہ داروں کے خلاف وزیراعظم پاکستان کی کارروائی کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتےہیں۔

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر کے واقعے پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے نے بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شدت پسند ہجوم کے ہاتھوں پریانتھا دیاودانا کے بیہمانہ اور سفاکانہ قتل کو دیکھ کر حیرت ہوئی۔

سری لنکن وزیراعظم نے لکھا کہ میرا دل قتل ہونے والے فیکٹری منیجر کی اہلیہ اور بچوں کے لیے دکھی ہے۔

مہندا راجہ پاکسنے نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سری لنکا اور یہاں کے عوام کو امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنا وعدہ پورہ کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے