کورونا سے دنیا کی معیشت متاثر ہوئی لیکن ہماری معیشت نے ترقی کی: اسد عمر

74 Views

فیصل آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہےکہ کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی جب کہ کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ شرح نمو کا تخمینہ 3.4 فیصدتھا اور گزشتہ سال کی شرح نمو  5.7 فیصد رہی ، گزشتہ 14 سال میں یہ شرح نمو سب سے زیادہ رہی۔

انہوں نےکہا کہ کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی، کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی، اکنامسٹ جریدے کے معاشی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبرپر ہے، پاکستان کی صنعت اور زرعی پیداوارمیں بہتری آئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح اوسط 15 سے زائد رہی اور 15 سال میں صنعتی پیداوار کی شرح سب سے زیادہ ہے جب کہ گندم کی پیداوار میں بھی تاریخی اضافہ ہوا،  آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوا، قدرتی گیس کی پیداوار بڑھی  اور خام تیل کی پیداوار بھی بڑھی۔

انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کے دو بیانیے آئے، ان کے دونوں بیانیے زمین پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اپوزیشن پر بہت ترس آتا ہے، وہ اسمبلی میں شکست خوردہ لگ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔