شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کلاس روم میں طلباء کے ساتھ

87 Views

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کلاس روم میں طلباء کے ساتھ

۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس مکہ مکرمہ کے اسکول میں طلباء کی نشست پر براجمان ہو گئے۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پڑھائی کے پہلے روز اپنے بیٹے کے ہمراہ مکہ مکرمہ کے ایک اسکول پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں شیخ السدیس کلاس میں طلبہ کی ایک نشست پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
ساتھ ہی وہ قرآن کریم کی بعض آیات کی تلاوت کر رہے ہیں جب کہ ان کے پیچھے کلاس کے طلباء ان آیات کو اونچی آواز سے دہراتے رہے۔ شیخ السدیس نے کلاس میں طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے تعلیم جاری رکھنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔
اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اقدامات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے