ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو "لیپ” کا افتتاح

118 Views

ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو "لیپ” کا افتتاح

۔۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

ٹیکنالوجی ایکسپو "لیپ” کا افتتاح کر دیا گیا ھے پاکستانی کمپنیاں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ریاض میں سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو "لیپ” کا شاندار افتتاح ہوگیا، "پاکستان پویلین” کا افتتاح سفیر پاکستان بلال اکبر نے کیا، 3 روزہ میگا نمائش میں پہلی بار 40 سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات متعارف کروارہی ہیں، نمائش میں 400 سے زیادہ ماہرین ٓج کی دنیا میں تکنیکی ترقی کے بارے پریزینٹیشن پیش کریں گے۔
سفیر پاکستان بلال اکبر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیاں سعودی ٹیکنالوجی نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستانی آئی ٹی فرمیں سعودی ویژن 2030 سے ​​فائدہ اٹھائیں گی جس سے سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں 400 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔” اور پاکستانی کمپنیاں اس میں اہم کردار ادا کرینگی،

ٹیکنالوجی ایکسپو "لیپ” کا افتتاح کر دیا گیا ھے پاکستانی کمپنیاں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں 6 ارب 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبدالله بن عامرالسواحہ نے بتایا ہے کہ منگل کواعلان کردہ سرمایہ کاری میں ای ڈبلیو ٹی پی عربیہ کیپیٹل کا 2 ارب ڈالر کا فنڈشامل ہے۔
یہ سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) اور علی بابا اور چین کے جے ٹی ایکسپریس گروپ کا حمایت یافتہ مشترکہ فنڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔