سعودی عرب کا حوثیوں کی مدد کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ

50 Views

سعودی کابینہ کا اجلاس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت ہوا۔ 

سعودی میڈیا کے مطا بق اس موقع پر سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے   حوثیوں کے حملوں کے خلاف کھڑے ہونے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ حوثی ملیشیا کو مدد دینے والے عناصر کا مقابلہ کیا جائے۔

 سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس نے ریاض میں یمنی متحارب فریقین کے درمیان مشاورت کی کامیابی کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ 

جبکہ سعودی کابینہ نے روس اور یوکرین بحران کی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اقوام متحدہ میں عرب ریاستوں کے روس یوکرین بحران پر مؤقف کی حمایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔