ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی

165 Views

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد پرقابو پانےکےاقدامات کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے