شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

275 Views

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر میر علی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں  علیم خان خوشحالی گروپ کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے میر علی میں کل ایک رہائشی ملک رئیس کوقتل کیا تھا، مارے گئے دہشت گرد مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔