آکلینڈ: پہلا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دے دیا

290 Views

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دے دیا۔

قومی سکواڈ کی کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد اور حسین طلعت شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 یاد رہے پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور 8 میں نیوزی لینڈ کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور 201 ہے۔ یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم سکور 101 ہے۔ اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔