سی ای او نيوز10 ابوبکر میمن کا سینئر صحافی اور کالم نگار رؤوف طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

151 Views

سینئر صحافی اور کالم نگار رؤوف طاہر انتقال کر گئے۔

محمد امانت اللہ ۔ جدہ

نیوز 10 چینل کے چیف ایگزیکٹو ابوبکر میمن نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا انکی ناگہانی موت نے صحافت کی دنیا میں بہت بڑا خلا پیدا کر دیا۔ انکی مغفرت کے لیے دعا کی اللہ تعالی انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور پریس کلب کے لائف ممبر سینئر کالم نگار رؤوف طاہر اپنے گھر لیک سٹی لاہور میں انتقال کر گئے۔دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

ملک کے نامور صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار جناب رؤوف طاہر پیر کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔
انکی عمر ساٹھ برس تھی۔ رؤوف طاہر یونیورسٹی جانے کے لئے آج صبح تیار ہورہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا۔

انہیں فوری طورپر یونیورسٹی ہسپتال لاہور لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔
ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
جناب رؤوف طاہر کا پیشہ وارانہ سفر عشروں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ اردو نیوز جدہ، ہفت روزہ زندگی، روزنامہ نوائے وقت سمیت دیگر کئی صحافتی اداروں سے طویل عرصہ تک وابستہ رہے۔وہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے ایک۔اہم۔اور تاسیسی رکن تھے زندگی کے آخری ایام میں وہ روزنامہ دنیا میں ’جمہورنامہ‘ کے عنوان سے کالم تحریر کرتے تھے۔ وہ ظفر علی خان ٹرسٹ کے سیکریٹری بھی تھے جبکہ ایک یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طورپر پڑھا بھی رہے تھے۔
انہوں نے اپنی تمام عمر اسلام، نظریہ پاکستان، آئین و جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے مسلسل کام کیا اور اپنے اصولوں اور نظریات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ اپنے نظریاتی محاذ پر ایک نڈر اور بے خوف مجاہد کی طرح ڈٹے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے