نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

234 Views

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

نیب نے پشاور میں زرعی اراضی پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

نیب کے پی نے 156 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریز کی منظوری دے دی ہے، شکایات کی تصدیق کے مرحلے میں قوانین کی خلاف ورزی کے شواہد مل گئے ہیں۔

نیب کے پی کے مطابق زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سوسائٹیز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی این او سی نہیں لیا۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔