دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 21 لاکھ سے زائد ہو گئیں

72 Views

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 92 ہزار 757 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 452 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 791 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 346 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 4 لاکھ 86 ہزار 514 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 285 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 86 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 74 ہزار 810 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 653 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 51 لاکھ 991 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 67 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 26 ہزار 200 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 14 ہزار 228 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 99 ہزار 814 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 67 ہزار 832 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 55 ہزار 839 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 94 ہزار 580 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 43 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 71 ہزار 998 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 87 ہزار 965 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 55 ہزار 41 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 25 لاکھ 60 ہزار 587 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 84 ہزار 202 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 28 ہزار 221 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 640 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 12 ہزار 505 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 51 ہزار 151 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 8 ہزار 895 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے