آقاؤں سے نمک حلالی

143 Views

آقاؤں سے نمک حلالی

۔۔محمد امانت اللہ ۔

کل تک پاکستان کے کردار کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا تھا کہ اسنے نیٹو کی شکست خوردہ افواج کو افغانستان سے نکالنے میں مدد کی ھے۔
جب سارے فوجی اپنے اپنے وطن باحفاظت پہنچ گئے تو پھر یہود و نصار’ی اور ہندو جو ہمیشہ سے وطن عزیز کے مخالف رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا Absolutely Not کا زخم ساری زندگی نہیں بھولے گا بلکہ اب تو تاریخ کا حصہ بن چکا ھے۔
ہندوستان کی ایماں پر سارا کھیل رچایا گیا ھے۔
ایک ماہ قبل ہندوستان ٹائمز خبر شائع کرتا ھے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی خدشات کا سامنا ہو سکتا ھے۔
دورے سے قبل پھر یہی خبر شائع ہوتی ھے۔
میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے قبل پھر یہی بیانیہ ہندوستانی میڈیا دہراتا ھے۔
جبکہ ایک دن قبل ہی نیوزی لینڈ کے کپتان نے بیان دیا تھا ہم مکمل طور پر خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں اور سکیورٹی انتطامات سے مطمئن ہیں۔
آخر ایسا کیا ہو گیا میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل واپسی کا اعلان کر دیا گیا۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے بات بھی کی مگر حاصل نتیجہ کچھ بھی نہیں ہوا۔
یاد رہے جب نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا واقعہ کرائسس چرچ میں ہوا تھا تو پاکستانی ٹیم نے وہاں میچ کھیلا تھا اور کسی قسم کا بیان نہیں دیا تھا کہ یہاں سیکورٹی کے خدشات ہیں۔
درحقیقت اس کھیل کے محرکات کا محور تین ممالک ہیں امریکہ،انگلینڈ اور ہندوستان ۔
ان تینوں ممالک کو آئی ایس آئی نے جو زخم افغانستان میں دیے ہیں انکی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گیں

پاکستان میں خونی لبرل میڈیا میں بیٹھے چند صحافی اور اینکر حضرات پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہمارے سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنائیں گیں اور اپنے آقاؤں کی نمک حلالی کریں گیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے