واٹس ایپ، فیس بک بند کیوں ہوا؟ وجہ سامنے نہ آئی

95 Views

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کا سسٹم ہیک ہوا یا تکنیکی خرابی آئی؟ وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی ہے۔

دنیا بھر میں 7 گھنٹے بند رہنے والے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز تو بحال ہوگئیں مگر سسٹم ہیک ہوا یا تکنیکی خرابی آئی؟ یہ وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی ہے۔

کروڑوں صارفین کو پیش آئی مشکلات پر فیس بک انتظامیہ نے اپنے صارفین سے معذرت کا اظہار کیا ہے، جبکہ 7 گھنٹے کی بندش سے کمپنی کو12 کھرب روپے سے زائد کے نقصان کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سروس معطل ہونے سے دنیا کی معیشت کو 160 ملین ڈالر کا نقصان ہوا مگر سروس معطل ہونےکی اصل وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرور کو اپ ڈیٹ کرنے میں مسئلہ پیدا ہوا تھا،جبکہ ویب سائٹ سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک راؤٹنگ مسائل کے باعث سروسز انٹرنیٹ سےغائب رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے