برطانیہ، 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

78 Views

برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت پیر سے 47 ممالک ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔ اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر رہ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سے آنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ تسلیم کیے جائیں گے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اب برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، منظور شدہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا۔

گرانٹ شاپس کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے