عائزہ خان کے بعد ایمن خان کا بھی انسٹا گرام پرراج

226 Views

 لاہور: 

دلکش اداکارہ عائزہ خان کے بعد اب ایمن خان کے بھی انسٹا گرام پر8 ملین فالورزہوگئے۔

اداکاری، خوبصورتی اور اسٹائل ہی بس اب مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کافی نہیں، اب فنکارسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فعال رہ کر مداحوں کو خوش رکھنے کا ہنرجان گئے ہیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے تھے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں تھیں۔

تاہم اس فہرست میں وہ اب اکیلی نہیں بلکہ ایمن خان بھی شامل ہوگئیں ہیں اوران کے فوٹوشیئرنگ ایپ پر80 لاکھ فالوورزہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے