محمد ﷺ ​ہمارے بڑی شان والے

239 Views

آج شب معراج منائی جارہی ہے، آج کی عظیم رات فرزندان اسلام رات بھر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور دنیا اور آخرت میں کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔  اسلامی سال کا ساتواں مہینہ رجب المرجب ہے۔ رجب اُن 4 مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نے حرمت والے مہینے قرار دیا ہے، ارشاد ہے :
    ’’  اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد12مہینے ہے جو اللہ کی کتاب (یعنی لوح محفوظ ) کے مطابق اُس دن سے نافذ ہیں جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، ان (12مہینوں) میں سے4 حرمت والے ہیں۔‘‘( التوبہ36)۔

 واقعہ معراج قدرت کی عظیم نشانیوں میں سے ایک ہے۔ ستائیس رجب کی شب حضرت محمد مصطفٰیﷺکو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔ آج رجب کی ستائیسویں شب ہے اِسی شب اللہ تعالی نے اپنی سب سے محبوب ہستی ،رحمتہ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکو آسمانوں کی سیر کرانے عالم آخرت دکھانے اور بالمشافہ اپنی زیارت و ملاقات کے لئے معراج کاشرف عطاکیا۔

تاہم معراج کے سفر کے دو حصے بیان کئیے گئے ہیں ، پہلے حصہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ بیت اللہ سے بیت المقدس کا سفر جس میں مختلف مقامات پر ٹھہرتے، نماز ادا کرتے ہوئے پہنچنا شامل ہے۔ دوسرا حصہ بیت المقدس سے تمام آسمانوں سے ہوتے ہوئے ، مختلف انبیا علیہ السلام سے ملاقات ،جنت اور دوزخ کے احوال دکھائے جانے اور تعالی کے دربار میں تن تنہا حاضری ،زیارت ،گفتگو اور امت کے لئے عطیہ خدا وندی پر مشتمل ہے۔

اس سفر میں بیت المقدس میں تمام انبیا علیہ السلام کی حاضری اور رسول اللہﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کرنا بھی شامل ہے۔ اس شب اللہ تعالی کی جانب سے رسول خدا کو جو سب سے عظیم تحفہ عطا ہوا،وہ نماز ہے۔ نماز ہر مسلمان مرد  و عورت پر پانچ وقت فرض کیا گیا۔

آج کی شب ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات ہوتی ہیں ،نوافل ادا کئے جاتے ہیں اور محافل کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے