یوم پاکستان کے موقعے پر سی ای او نیوز10 ابوبکر میمن کا خصوصی پیغام

159 Views

یوم پاکستان کے موقعے پر پاکستان بزنس کمیونٹی سعودی عربیہ کے صدر چیف ایگزیکیوٹو نیوز10 جناب ابوبکر میمن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔

جناب ابوبکر میمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

ابوبکر میمن نے موقع کی مناسبت سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمارے پیارے وطن کے نظریے کی بنیاد رکھی گئی تھی ، یہ ملک آزادی کے علم کو ہمیشہ بلندیوں پر لہراتا رہے گا۔ خوشحالی اور کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی اور یہ عالمی سطح پر اپنے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دیتا رہے گا۔
ابوبکر میمن نے مزید کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہم نے بے پناہ قربانیاں دیں، آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت کےساتھ دفاعی قوت بھی ہے، امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ایک حقیقت اورایٹمی طاقت ہے، ہندوستان کوسمجھنا چاہیے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے، ہم خطےمیں امن اورخوشحالی چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم ترملک بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے