وزیراعظم لداخ تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے سندھ میں تھے: بلاول

316 Views

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران وزیر اعظم عمران خان اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے سندھ کے یکطرفہ دورے پر  مصروف رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیر معمولی اجلاس ہوا لیکن لداخ کے تنازع کے دوران وزیراعظم بالکل غائب رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے کیونکہ جب لداخ میں تنازع تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کورونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کردیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔