وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

246 Views

 میئر کراچی وسیم اختر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا مسئلہ حل کرلیا گیا اور وزیراعلیٰ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وسیم اختر نے بتایا کہ 2018 میں 20 فیصدالاؤنس اور2019 میں 15 فیصدکی منظوری دی گئی ہے ۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو اس سلسلے میں فوری سیکرٹری بلدیات کو سمری بھیجنے کی ہدایت بھی کردی ہے، سمری پروزیراعلیٰ کے دستخط ہوتے ہی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کردیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے