ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کی وفات پر قونصل جنرل جدہ خالد مجید کا تعزیتی پیغام

333 Views

ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کی وفات پر قونصل جنرل جدہ خالد مجید کا تعزیتی پیغام
مجھے الحرا ہسپتال مکہ المکرمہ میں کام کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کے انتقال پر نہایت دکھ اور غم ہے۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات نصیب فرماۓ۔ وہ ایک شہید کا درجہ رکھتے ہیں جنہوں کہ ان مشکل حالات میں خدمت خلق جاری رکھا اور بیمار افراد کا علاج کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا. سعودی عرب میں پاکستانی برادری بالخصوص طور پر مغربی ریجن کے لوگ ایک ہمدرد اور بے لوث شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔
ان غم کے لمحات میں, میں ڈاکٹر صاحب کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوردکھ کےان لمحات میں انکے کے خاندان کے ليے دعا گو ہوں کہ اس ناقابل تلافی نقصان پر اللہ تعالیٰ انہیں صبر عطا فرمائے۔

میں ان کے خاندان اوران کے بچوں کے لئے بھی دعا گو ہوں جو اس وقت علاج اور تنہائی کے مراحل سے گزر رہے ہیں کہ اللہ انکو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے