ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1231ہو گئی

337 Views

ملک میں آج کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1231ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59850 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 380 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 42، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورتحال

کُل ٹیسٹ: 499399
صحتیاب مریض: 
19142(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 850 کیسز اور 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے 151 کسیز اور ایک ہلاکت اسلام آباد میں جب کہ تین کیسز اور دو ہلاکتیں آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ سندھ میں بھی کورونا کے 699 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا کے مزید 699 کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2177 ٹیسٹ کیے گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 699 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 24206 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج 755 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے بھی منگل کو کورونا کے مزید 464 کیسز اور 10 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21118 اور اموات 362 ہو گئی ہیں۔ صوبے میں اب تک کورونا سے 6185 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 151 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1879 جب کہ اموات 18 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج مزید تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 2 افراد جاں بھی بحق ہو گئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث آج مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3536 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 1156 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 416 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 8259 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 2578 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی گزشتہ روز مہلک وائرس سے ایک اور شہری انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کےمطابق علاقے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 638 ہے جب کہ اب تک 457 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے