پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے تجاوز کرگئی

297 Views

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1770 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے  85264 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 555 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 615،511
صحتیاب مریض: 
30،128(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1972 کیسز اور 41 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب

آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1615کیسز اور 37 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31104 اور ہلاکتیں 607 ہوگئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7712ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 356کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3544 ہوگئی ہے جب کہ اموات 38 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 518 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 173 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 1824 کیسز اور 29 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔

صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 32910 ہوگئی ہے جب کہ اموات 555 تک جا پہنچی ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16022 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ شہر کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک کورونا کے 26281 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 555 میں سے 453 اموات صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بدھ کو مزید 10 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 476 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11373 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک 3150 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے بدھ کو کورونا کے مزید 710 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی پورٹل پر کی گئی۔

صوبائی پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5224 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 51 ہوگئی ہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بدھ کو 45 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 824 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 532 ہے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے