کورونا سے مزید 69 افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 تک جا پہنچی

248 Views

اسلام آباد: (نیوز10) ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 69 افراد زندگی ہار گئے، جاں بحق افراد کی مجموع تعداد 5 ہزار 266 ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے مزید 69 افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 تک جا پہنچی۔

این سی اوسی کے مطابق ایک لاکھ 61 ہزار 917 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 87 ہزار 43، سندھ میں ایک لاکھ 5 ہزار 533، خیبرپختونخوا 30 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد 14 ہزار 108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 ، جبکہ آزاد کشمیرمیں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 599 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 532 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 85 ہزار 170ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے