ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

422 Views

ترجمان ایدھی کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل ایدھی کا پہلا کورونا ٹیسٹ مرتبہ 21 اپریل کو کیا گیا تھا جس کے نتائج مثبت آئے تھے، اس کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے کچھ افراد اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔

اس حوالے سے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں موجودگی کے دوران 16 اپریل کو سر درد، بخار محسوس ہوا، دو روز تک یہی علامات رہیں تو دوستوں نے ٹیسٹ کا مشورہ دیا، بظاہر کوئی علامت نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

21 اپریل سے فیصل ایدھی نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو محدود کر لیا تھا جب کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد عمران خان نے بھی اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔