’پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور ابلاغِ اعتدال کے پابند ہیں‘

138 Views

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں۔

سعودی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں، پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور ایک دوسرے پر اعتماد پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی پاکستان رابطہ کونسل دونوں ملکوں کو اعلیٰ سطح پر زیادہ قریب کرے گی، سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں، کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اسلام کو انتہا پسندمذہب کے طور پر پیش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے