احتساب کےبغیرشفاف سیاسی قیادت سامنے آنا ناممکن ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

253 Views

اسلام آباد: (نیوز10) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شوگر ملز کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔ اصلی مجرموں کو بے نقاب کرنے کیلئے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے مجھے روبہ صحت کیا۔ مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھنے پر ایم ایچ راولپنڈی کے ڈاکٹرز اور عملے کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اب میں الحمدللہ گھر منتقل ہو چکا ہوں اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاء اللہ درست ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں۔ اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے