آصف زرداری مختلف بیماریوں میں مبتلا، کورونا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں پر پابندی

324 Views

سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا، تاہم بچوں اور دیگر اہم افراد ان سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری دل، شوگر، بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔

بتایا گیا کہ 13 دسمبر 2019 کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔‘‘دنیا’’ کے رابطہ کرنے پر ترجمان سابق صدر عامر فدا پراچہ نے بتایا کہ زرداری کے پابند سلاسل ہونے کے دوران انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، انہیں اڈیالہ جیل سے عدالت تک بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا رہا جس سے ان کے مہروں کی تکلیف بڑھ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے