جدہ میں شعر و سخن کی محفلیں بحال ہونے لگیں

256 Views

نامور سماجی، سیاسی اور کاروباری  شخصیت امجد اقبال مرزا کے دولت کدہ پر*سلسلہ تکلّم کا* کے عنوان سے محفل منعقد کی گئی۔  
عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر نفیس عباسی اور محمد امانت اللہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
تقریب کی ابتداء اللہ تعالی کے بابرکت کلام کی تلاوت کے ساتھ ہوئی، سعادت فیصل معین شیخ  نے حاصل کی۔ امجد اقبال نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا آج کی  مختصر سی تقریب جدہ کے ادبی حلقوں میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔ 
کارونا کی وبا نے انسانی ذہنوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ۔اللہ رب العزت کا خاص کرم ھے، آج ہم سب ایک طویل عرصے کے بعد اس تقریب کا حصہ ہیں۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو سراہا۔ تقریب میں بین الاقوامی شخصیات نے شرکت فرمائی، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے احسن سید ، انڈیا سے انعام فاروقی، مسسرور، کاشف مرزا بیگ، ذین العابدین اور ظفر فاروقی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار مختلف موضوعات پر کیا۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اطہر نفیس عباسی نے حمد، نعت اور غزلیں سنا کر محفل پر سحر طاری کر دیا۔ محمد امانت اللہ ادبی حلقوں میں ظنز و مذاح کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتے انہون نے بھی اپنے کالم سنا کر محفل میں زفعرانی رنگ بھر دیا۔ تقریب کے اختتام پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔ آخر میں کاشف مرزا نے  ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اسامہ امجد اور امجد جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے