کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر چھاگئیں

178 Views

جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ دیے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر چھاگئیں

کنول آفتاب نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنے فالوورز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی۔

کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر چھاگئیں

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اُن تمام 12 ملین فالوورز کا شکریہ ادا کیا جو اُنہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

دوسری جانب کنول آفتاب کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود اُن کے اکاؤنٹ کو بھی ایک اعشاریہ دو ملین یعنی 12 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے