سعودی عرب مدد نہ کرتا تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا: وزیراعظم عمران خان

86 Views
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور مستقبل میں پاکستان میں ان کا اہم کردار دیکھ رہا ہوں۔‘
جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اوورسیز پاکستانی ہمیشہ میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں۔‘
سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔‘
دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’یہ دورہ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔‘
’سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا جس پر ہم سعودی قیادت اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بروقت ہماری مدد نہ کرتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے اور پھر ہماری معیشت کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہوجاتیں۔‘
’سعودی عرب اور یو اے ای نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور ادھار پر تیل فراہم کیا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے