سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

100 Views

سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب. فلسطین اسرائیل کشیدگی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

محمد امانت اللہ ۔ جدہ

اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ نے سعودی عرب کے مطالبے پر وزرا خارجہ کی سطح پر آن لائن ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس اتوار کے روز منعقد کیا جائے گا۔

ویب نیوز ’سبق ‘ نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے مطالبے پر اوآئی سی  کی جانب سے آن لائن ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں یروشلم اور غزہ کی صورتحال پربحث کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک او آئی سی رکن ممالک کے وزرا خارجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پرگزشتہ پیر سے جاری حملوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے