وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان گورنر سندھ سے ملنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی

313 Views

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں  کہا تھا کہ ‘جن لوگوں سے میری ملا قاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرارہا ہوں، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، طبیعت بہتر ہے کوئی پریشانی نہیں ہے’۔

عمران اسماعیل میں کورونا کی تشخیص ہونے پر وزیرریونیو سندھ عمران اسماعیل نے کمشنر حیدرآباد کو خط لکھا جس میں ہدایت کی ہےکہ مٹیاری میں گورنر سے ملنے والے تمام لوگوں کو قرنطینہ کیا جائے اور جو لوگ گورنرکے پروگرام میں موجود تھے ان کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔