کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سیزن میں پاکستانی آم 40 فیصد کم برآمد ہو گا۔

277 Views

کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سیزن میں پاکستانی آم 40 فیصد کم برآمد ہو گا۔

پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ آم کا رواں برآمدی سیزن مشکل ترین ہوگا۔

سرپرست اعلی پی ایف وی اے کے مطابق پاکستانی آم رواں سیزن 40 فیصد کم برآمد ہوگا۔

وحید احمد کا کہنا ہے کہ آم کا برآمدی ہدف رواں سیزن 80 ہزار ٹن مقرر کیا ہے جس سے 5 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پچھلے سیزن 9 کروڑ ڈالر کا ایک لاکھ 30 ہزارٹن آم برآمد ہوا تھا تاہم رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے آم کی طلب کم رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاحت، ہوٹلنگ اور شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آم کی طلب کم ہوئی جب کہ ائیرلائنز نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کا کرایہ 200 فیصد بڑھا دیا ہے۔

پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت رواں سیزن آم ایکسپورٹ پر فریٹ سبسڈی فراہم کرے۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے