میمن ایسوسی ایشن سعودی عربیہ (ماسا) نے عالمی میمن ڈے منایا۔

236 Views

میمن ایسوسی ایشن سعودی عربیہ (ماسا) نے عالمی میمن ڈے منایا۔

۔۔۔۔محمد امانت اللہ ۔ جدہ

میمن ایسوسی ایشن سعودی عربیہ (ماسا) نے عالمی میمن ڈے کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی۔

ماسا کے صدر شعیب سکندر نے کہا کہ انسانی فلاح و بہبود اور خدمات کے لئے میمن برادری ہر وقت تیار رہتی ہے اور کسی بھی تفریق کے بغیر انسانی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
میمن برادری کا نصب العین بلا تفریق اور بلا حدود انسانی خدمت ہے اور یہ اس کا شعار بھی ہے۔
دنیا کے ہر خطہ میں آباد میمن انسانی خدمت کے ہر دائرے میں بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شعب سکندر نے تنطیم کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں، کمیونٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اور ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں سے استعمال شدہ کپڑے جمع کر کے پاکستان میں لوگوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

اس سال ابھی تک دو ہزار کیلو سامان پاکستان پہنچا کر تقسیم کیا جاچکا ہے۔ کرونا وائرس میں کمیونٹی کی خدمات میں مردوں کے ساتھ ساتھ میمن خواتین اور بچوں نے بھی شانہ بشانہ کام کیا،

اس موقع پر ماسام کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالقادر افریقہ والا جو کہ مستقل سعودی عرب سے جا رہے ہیں انکی سوسائٹی کے لئے خدمات کے اعتراف میں ایک اعزازی شیلڈ انکو دی گئی۔

ماسا کے نئے جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے عبدالقادر افریقہ والا کی خدمات کو سراہا اور یہ یقین دلایا کہ وہ ان کے شروع کیئے ہوئے کاموں کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے، اس موقع پر نیشنل میمین ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا۔
کرونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مخصوس تعدا د میں لوگوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے