پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی سعودی اوقاف کمیٹی جامعہ الخیریہ کے وفد سے ملاقات

271 Views

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے دفتر میں آج سعودی اوقاف کمیٹی جامعہ الخیریہ کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جناب فہد سعد محمد الضعسیری کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل کو کمیٹی کی رفاہی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔
قونصل جنرل نے کمیٹی کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین کو دی جانے والی امداد اور مہمان نوازی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی ، جو COVID-19 کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد مارچ 2020 میں مکہ مکرمہ میں پھنس گئے تھے۔

قونصل جنرل نے وسیع انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر سعودی وزارت حج و عمرہ اور جامعہ الخیریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

قونصل جنرل نے خادم الحرمین الشریفین ، ولی عہد اور سعودی حکومت کی سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی اور سماجی و اقتصادی بہبود کے لئے موثر اقدامات کرنے پر تعریف کیا۔ اس میٹنگ میں ڈپٹی قونصل جنرل شایق احمد بھٹو اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مجید میمن نے بھی شرکت کی

Follow news10.pk on Twitter and Facebook to join the conversation

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے