طارق عزیز کے انتقال پر پاکستان بی ٹیک انجنیئرنگ کائونسل سندھ زون کے صدر محمد اعظم میمن کا اظہار افسوس

305 Views

طارق عزیز کے انتقال پر  پاکستان بی ٹیک انجنیئرنگ کائونسل سندھ زون کے صدر محمد اعظم میمن کا اظہار افسوس

پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور گیم شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز علالت کے باعث 84 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اس موقع پر  پاکستان بی ٹیک انجنیئرنگ کائونسل سندھ زون کے صدر محمد اعظم میمن نے  اظہار تعزیت کرتےہوئے کہا کہ میڈیا انڈسٹری نے لیجنڈ میزبان، اداکار اور ایک بہترین انسان کو کھو دیا ہے اور اس طرح ایک اور دور ختم ہوا۔ علم وادب سے محبت رکھنے والےممتاز فنکاراور پروگرام نیلام گھر کے نامورمیزبان طارق عزیز نے ریڈیو/ٹی وی کے ہر میڈیم پر اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھااور وہ وطن کی پہچان اور پرجوش آواز تھے۔اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے