پاکستان: کورونا کیسز میں کمی، مثبت کیسز ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوگئے

54 Views

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43786 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 603  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوکر 1.37 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28300 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 65650  تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 813  مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 11710ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے