موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں موجود ہے: صدر مملکت

68 Views

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں موجود ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور معبوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا۔ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے، عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، آپ ﷺ رنگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔

عارف علوی نے اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی اطاعت و فرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آپﷺ کا یہ اعجاز ہے کہ جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیرخواہ بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے